• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن کے رہائشی کے ہاں پیدا ہونے والے پانچ جڑواں بچوں میں دو انتقال کر گئے۔ بچوں کی ولادت گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں ہوئی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ تمام بچوں کی پیدائش 29 ہفتوں پر ہوئی، ان کا وزن انتہائی کم تھا، انہیں سانس لینے میں بھی دشواری پیش آرہی تھی، ان کا علاج جاری تھا تاہم دو بچے انتقال کر گئے جبکہ باقیوں کو آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ پانچ بچوں میں سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں انتقال کرنے والی دونوں بیٹے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید