کراچی (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر لائے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے دوران کسی پولنگ ایجنٹ نے کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے قریبی ذرائع نے بھی نشان زدہ بیلٹ پیپرز دیئے جانے کی تردید کی ہے ، قانون کے مطابق تمام ووٹرز کو بیلٹ پیپرز جاری کئے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پہلے رکن اسمبلی یعنی ووٹر نے اپنے ووٹ کے بجائے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا خالی بیلٹ پیپر باہر لے آیا ، اس کے بعد دوسرے ووٹر نے پہلے ووٹر کا نشان زدہ بیلٹ پیپر کاسٹ کیا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لے آیا اور دن بھر یہ عمل چلتا رہا۔ ذرائع کے مطابق اس عمل پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق تھا ۔