ایران اور عراق کے ممبر پارلیمان نے اتفاق کیا ہے کہ امریکی افواج عراق سے واپس چلی جائیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی صوبے کربلا میں میں منعقد ہونے والے دونوں ممالک کے ممبر پارلیمان کے ایک اجلاس میں ایرانی ممبر پارلیمان نے مطالبہ کیا کہ امریکی افواج عراق سے چلی جائیں۔
جس پر عراقی حکومت کی جانب سے اتفاق کیا گیا ہے، عراق اور پورے خطے سے امریکی افواج کے انخلاء سے استحکام آئے گا۔
اجلاس میں ایرانی ممبر پارلیمنٹ ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکا پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا، اس لیے امریکی فوجی انخلاء ناگزیر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل کر رہا ہے۔