جاپانی کمپنی کو ہزاروں کھلونا پستولیں دکانوں سے واپس منگوانا پڑ گئیں۔
جاپانی حکام اس وقت انتہائی چوکنا ہوئے جب ملک بھر میں کلا مشینوں میں انعام کے طور پر دی جانے والی تقریباً 16,000 پلاسٹک کی کھلونا پستولوں میں اصلی گولیاں چلانے کے صلاحیت کا علم ہوا۔ جس کے بعد حکام نے فوری طور پر ان پستولوں کو واپس منگوانے کے احکامات جاری کیے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی نے حال ہی میں وارننگ جاری کی کہ ہزاروں غیر قانونی آتشیں اسلحہ بطور انعام ملک بھر فروخت کی گئی ہیں، جس کے بعد حکام نے انھیں فوری واپس منگوانے کو کہا۔
یہ بظاہر شعبدہ بازی پر مبنی نظر آنے والا حقیقی ریوالور دراصل کرین گیمز میں بطور انعام دینے کے لیے چین سے جاپان منگوائی گئی تھیں۔ حالانکہ چمکدار پلاسٹک کلر والا یہ کھلونا بےضرر لگتا ہے، لیکن اس کی تکنیکی خصوصیات سے پتہ چلا کہ یہ حقیقی آتشیں ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کھلونے کے ساتھ 8 پلاسٹک کی گولیاں بھی آتی ہیں جنہیں مختلف اشیاء پر نشانہ لگانے یا لوگوں کے ساتھ مذاق کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن نیشنل پولیس ایجنسی نے انکشاف کیا کہ یہ ریوالور حقیقی گولیاں چلانے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
شعبدہ بازی کے لیے استعمال ہونے والے یہ ریوالور گزشتہ برس دسمبر میں ایک کمپنی نے چین سے درآمد کرکے 78 جاپانی کمپنیوں کو فروخت کیے تھے۔
یہ زیادہ تر 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔ اسکے بارے میں مزید بتایا گیا کہ یہ نہ صرف آتشیں ہتھیار جیسی صلاحت کی حامل ہے بلکہ یہ استعمال کرنے والے کے ہاتھ میں پھٹ بھی سکتی ہے کیونکہ گھٹیا پلاسٹک سے یہ مہلک ریوالور تیار کیا گیا ہے۔