• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی تجاویز پر حماس کا ردعمل پیشرفت کیلئے کافی نہیں، اسرائیل

اسرائیل کی انسانیت دشمن جنگی جرائم کا غزہ میں ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیل کی انسانیت دشمن جنگی جرائم کا غزہ میں ایک منظر(تصویر سوشل میڈیا)۔

حماس کی غزہ جنگ بندی تجاویز پر رضامندی کے بعد اسرائیل کا ردعمل سامنے آگیا۔ 

تل ابیب سے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی تجاویز پرحماس کا ردعمل پیشرفت کےلیے کافی نہیں، اس کے باوجود اسرائیل بات چیت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

حماس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مجوزہ جنگ بندی معاہدہ منظور کر کے ثالثوں کے حوالےکر دیا ہے۔

گذشتہ روز حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کی تھی اور مجوزہ جنگ بندی معاہدہ دستخط کرکے ثالثی فریقوں کے حوالے کر دیا تھا۔

حماس کا کہنا تھا کہ اب جنگ بندی کا دار و مدار اسرائیل پر ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر کے دستاویز ثالثی فریقوں کے حوالے کر دی۔

واضح رہے کہ ثالثی فریقوں نے جنگ بندی تجویز کے چند شقوں میں تبدیلی کیلئے حماس پر زور دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید