لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ صارفین پر پابندیوں میں سختی کر دی گئی۔برطانیہ میں انٹرنیٹ کے نئے قوانین نافذ کر دیئے گئے ہیں جس کے تحت بالغ مواد تک رسائی کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔بالغ مواد تک رسائی کے لیے شناختی دستاویز یا کریڈٹ کارڈ سے تصدیق ضروری قرار دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قواعد و ضابطوں کی خلاف ورزی پر 18ملین پاؤنڈ تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔