اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) پاکستان کے راستے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل کے خواہاں بنگلہ دیش کے 33شہریوں کو گرفتارکر لیا گیا، رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے بنگلہ دیشیوں نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی تو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے فرنٹیئر کور کے تعاون سے بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا۔