• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران و پاکستان سے واپس آئے افغانوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا

کابل (اے ایف پی)اقوامِ متحدہ نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان حکام ایران اور پاکستان سے واپس بھیجے گئے افغان شہریوں  کے خلاف  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں میں جسمانی تشدد، غیرقانونی گرفتاری، بدسلوکی اور دھمکیاں شامل ہیں۔ متاثرہ افراد میں خواتین و بچیاں، سابق حکومت و سیکورٹی اہلکار، میڈیا ورکرز اور سول سوسائٹی کے کارکنان شامل ہیں، جنہیں طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔طالبان حکومت نے رپورٹ مسترد کر کے اسے پروپیگنڈا قرار دیدیا اورکہا کہ مذکورہ افراد نظام مخالف ہو سکتے ہیں۔رپورٹ اقوامِ متحدہ کے معاون مشن (UNAMA) اور انسانی حقوق کے دفتر نے 49 افغان متاثرین کے انٹرویوز کی بنیاد پر جاری کی۔

دنیا بھر سے سے مزید