بلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔