لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایک وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت تحریری طور پر بتائے جو بھی بتانا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
نائب وزیرِ اعظم سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ خزانہ کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں علی پرویز ملک نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55، 55 روپے کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔