امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو نے فرانسیسی صدر کے فلسطینی ریاست کے حق میں بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کیے جانے کے فیصلے پر امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بیانیے کی فتح ہے۔
مارکو روبیو نے کہا یہ فیصلہ اکتوبر 7 کے متاثرین کے منہ پر تھپڑ اور امن مخالف ہے۔
اقوام متحدہ کے 193 ارکان ممالک میں سے 142 ممالک اس وقت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں یا پھر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن برطانیہ، جرمنی اور امریکا سمیت کئی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔