اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں کی جانب سے جنگ بندی اور قیدیوں کی واپسی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
جنگ بندی کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔
مظاہرین نے وزیرِ اعظم نتین یاہو کی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔
جنگ کے خلاف ناصرف مظاہرین نے اسرائیلی فوج کو جنگی مجرم قرار دیا بلکہ غزہ میں نسل کشی کے خلاف بینر بھی آویزاں کیے۔