فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے فرانسیسی صدر کا بیان مثبت قدم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بیان کو درست سمت میں مثبت قدم قرار دیا ہے۔
حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے لیے جائز حق خودارادیت کی حمایت اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک آزاد ریاست کے قیام کی جانب مثبت قدم ہے۔