• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر وقفے کے غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، خاتون اور بچوں سمیت 53 فلسطینی شہید

غزہ میں مخصوص علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں عمارت پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون اور 4 بچے شہید ہو گئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں فلسطینی شہداء کی تعداد 53 ہو گئی ہے۔

عرب میڈیانے بتایا کہ شہداء میں امداد کے منتظر 32 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے آج سے المواصی، دیرالبلح اور غزہ شہر پر حملوں میں 10 گھنٹے کے وقفے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید