• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے، اسرائیل کو 1 ٹن کوئلہ نہیں دینگے: کولمبیا

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو—فائل فوٹو
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو—فائل فوٹو

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو Gustavo Petro کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اب ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل کو نہیں بھیجا جائے گا، وہ اس کی ذمے داری لیتے ہیں، جو بھی شپمنٹ اسرائیل کے لیے تیار ہے اسے فوری طور پر روکا جائے گا۔

کولمبییئن صدر کا کہنا ہے کہ میرا ملک اسرائیل کی جانب سے غزہ کے معصوم لوگوں پر بم گرا کر لاکھوں لوگوں کو قتل کرنے کی کبھی حمایت نہیں کرے گا کیونکہ ہمارے دل سیاہ نہیں ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید