متحدہ عرب امارات اور اردن نے فضا سے غزہ میں امداد پہنچانی شروع کر دی۔
امان سے اردنی حکام کے مطابق پیرا شوٹ کے ذریعے 25 ٹن امداد غزہ میں اُتاری گئی۔
گزشتہ روز متحدہ عرب امارات، اردن اور برطانیہ نے مشترکہ فضائی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
غزہ میں بھوک سے بڑھتی اموات پر شدید عالمی دباؤ کے باعث امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔
مصر کی رفح کراسنگ سے متعدد ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے۔
اسرائیل کے پیدا کردہ قحط کے باعث غزہ کے 22 لاکھ افراد خوراک اور ادویات کی قلت کا شکار ہیں۔