• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بھوک کا بحران: انڈونیشیا میں برتن بجا کر مظاہرہ

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ بھوک کے بحران کے خلاف انڈونیشیا میں احتجاج کیا گیا۔

جکارتہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشی دارالحکومت میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے خالی برتن بجا کر غزہ میں امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اس موقع پر غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرا کر اقوامS متحدہ کی امن فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید