لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ۔ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں سے طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال گوجرانولہ کا اچانک دورہ کیا -صوبائی وزیر نے ایمرجنسی و دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔اس موقع پر ایم ایس بھی موجود تھے۔ایم ایس نے صوبائی وزیر کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔