لاہور (نیوزرپورٹر)نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے 4 ماہ کے دوران مالیاتی فراڈ، بلیک میلنگ، ہراسانی اور ہیکنگ جیسے سائبر کرائم میں ملوث 690 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اپریل تا جولائی 2025 کے دوران 50ہزار563 سائبر کرائم شکایات موصول ہوئیں۔ان میں سے 7ہزار247شکایات پر تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور تحقیقات کے بعد 457کیسز میں ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ اس دوران عدالتوں سے 22 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں۔