• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکوکی بڑی کارروائی،نجی ہوٹل سے 2کروڑ63 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو انجنئیر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو تیز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں لیسکو ٹیم نے انسدادِ بجلی چوری مہم کے دوران یہ کارروائی ڈیوِس روڈ پر واقع شہر کے معروف 8 منزلہ ریلیکس اِن ہوٹل میں کی-چیکنگ کے دوران ہوٹل میں نصب بشارت عمر ولد چوہدری عطا الٰہی کے نام سے رجسٹرڈ تین مختلف میٹرز کی جانچ کی گئی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہوٹل انتظامیہ نے سکیورٹی بریچ کے ذریعے میٹرز کو غیر قانونی طور پر ری-پروگرام کر کے بجلی چوری کی۔ مزید جانچ پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ میٹرز کی KWh ریڈنگ مارچ 2023سے فریز تھی، تاہم MDi KW ڈیٹا مسلسل رپورٹ ہو رہا تھا اور اسی بنیاد پر بلنگ بھی جاری تھی۔لیسکو کوتین تھری فیز میٹرز کے ذریعے ہونے والی مالی بدعنوانیوں میں پہلے میٹرسے 98 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ,دوسرے میٹرسےنقصان 70 لاکھ روپےکا نقصان ,جبکہ تیسرے میٹرسے 95 لاکھ روپےکا نقصان ہوالیسکو کو اسطرح مجموعی طور پر 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔
لاہور سے مزید