لاہور(کرائم رپورٹرسے)رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیاپولیس کے مطابق رات گئے ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہو گیا جبکہ بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی، جس کے باعث بھینس رنگ روڈ پر آ گئی۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے واپس ٹریفک پولیس بھجوا دیا ۔