لاہور(کرائم رپورٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات قابلِ قبول نہیں،کرایہ داروں کا اندراج یقینی بنانے کیلئے مساجد میں اعلانات کروائیں،ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے پولیس خدمت وین بڑی مارکیٹوں،شاپنگ مالز میں بھجوائیں، ڈی آئی جی آپریشنز سول لائنز ڈویژن سے انسدادجرائم میٹنگ ایس ایس پی آپریشنزایس پی سکیورٹی، ایس پی ڈولفن سکواڈ ایس پی سول لائنز، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوزاور انچارج چوکی نے شرکت کی اوورآل اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او لٹن روڈ کو شاباش دی ۔