لاہور(جنرل رپورٹر) میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ورکرز ویلفیئر ماڈل سکول فار گرلز نشتر کالونی فیروزپورڈ روڈ لاہور کی طالبہ فاطمہ گیلانی نے 1170 نمبر حاصل کر کے 62 ورکز ویلفئیر سکولوں میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے سیکریڑی ورکرز ویلفئیر بورڈ پنجاب مجتبی عرفات خان نے فاطمہ گیلانی کے والد سید عارف نوناری کو بیٹی کی پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن پر مبارک باد دی ہے ۔ فاطمہ گیلانی مستقبل میں سی ایس ایس کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔