لاہور (کرائم رپورٹر سے) کاہنہ کے علاقے صوئے اصل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی شناخت شریف مسیح ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔