• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کا2ریاستی حل کسی صورت قابل قبول نہیں،جے یو آئی

لاہور(خبرنگار )مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالا دروازہ لاہور میں مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کے زیر صدارت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس منعقد ہوئی،مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے قائدین اور راہنماؤں نے شرکت کی، جس میں خطاب کرتے ہوئے مقررین نےکہاکہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قابل قبول نہیں مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطین کی مکمل ازادی اور خود مختار ریاست کا قیام ہے، مسلم حکمرانوں کو متفقہ لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے اور حکومت پاکستان کو اس میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فوری عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے،آل پارٹیز فلسطین کانفرنس سےمرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری، قرآن وسنہ موومنٹ کے چئیرمن علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمیعت علماء اسلام پاکستان(س)کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی،سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اشرف طاہر،تحریک مدح صحابہ پاکستان کے صدر مولانا عبدالرؤف فاروقی،مولانامفتی احمد علی ثانی،مولانا عبدالرب امجد،سنی علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنماوں ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مفتی محمد ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری اور مولانا پیر حسن ناصر نے خطاب کیا۔
لاہور سے مزید