• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کا ترکیے کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرِ خارجہ ہاقان فیدان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے اسرائیل کے غزہ میں جاری مظالم، انسانی المیے، بھوک، جبری بےدخلی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر اظہار تشویش کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی، فوری جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطینی عوام اور ان کے جائز مؤقف کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں آج 2 ریاستی حل پر عملدرآمد سے متعلق عالمی کانفرنس سے مثبت نتائج آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید