• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

CCD کی محنت سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی، سہیل ظفر چٹھہ

لاہور (کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھ نےکہا ہے کہ سی سی ڈی کی محنت سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئی ہے اور افسروں اور جوانوں کی شبانہ روز محنت کے نتیجے کی وجہ سے عوام میں پہلی دفعہ احساس تحفظ پیدا ہوا ہے ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں سی سی ڈی افسران کے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سی سی ڈی سے تعلق رکھنے والے پنجاب بھر کے افسران اور اہلکاران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید