• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کے سرجنز کا شاندار کارنامہ،زخمی دل کی کامیاب سرجری

لاہور(جنر ل رپورٹر)جنرل ہسپتال کے سرجیکل یونٹ ون میں نوجوان سرجنز نے اپنی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل کے شدید زخمی مریض کی کامیاب سرجری کر کے اس کی زندگی بچا لی۔ضلع قصور سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ رضوان کو جسم کی پشت پر چاقو کے وار سے شدید زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال (ایل جی ایچ) کی ایمرجنسی میں لایا گیا، زخمی کے دل کو نقصان پہنچ چکا تھا۔ مریض کی حالت نہایت تشویشناک تھی، تاہم سرجیکل یونٹ ون کے پروفیسر فاروق افضل کی رہنمائی میں ڈاکٹر سعید محمود ڈاکٹر محمد تیمور شاہ، ڈاکٹر اویس، ڈاکٹر آمنہ طارق اور ڈاکٹر لبنی پر مشتمل ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کر کے زخمی دل کی کامیابی سے مرمت کی۔
لاہور سے مزید