• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس دہندگان کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کی ضمانت،مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) وزیر خزانہ پنجاب مجتبی شجاع الرحمان نے کہا ہے صوبے کے ذاتی وسائل میں اضافہ اور خود انحصاری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکس سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور شفافیت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ٹیکس دہندگان کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) کے دورہِ کے موقع رواں مالی سال کے پہلے کوارٹر میں ادارے کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔اجلاس میں پی آر اے کے تحت محصولات کی موجودہ صورتحال اور اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔چئیرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفاتر کا دائرہ کار 16 اضلاع سے بڑھا کر 30 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید