• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIMHذہنی مریضوں کی سب سے بڑی علاج گاہ ،سلمان رفیق

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ کیااوراجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی اور چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حناءپرویز بٹ موجود تھیں۔اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں مریضوں کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے نئی زیر تعمیراو پی ڈی کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے فی میل وارڈ کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور پاکستان میں ذہنی امراض میں مبتلا مریضوں کے علاج و معالجہ کی سب سے بڑی علاج گاہ ہے۔سرکار پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں داخل مریضوں کو ادویات، ڈائیگناسٹکس، رہائش اور کھانے کی مفت سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
لاہور سے مزید