لاہور (نیوزرپورٹر)کمپیوٹر کی جدید تعلیم انسانی ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کا درجہ رکھتی ہے اس فنی علم سے دنیا سکڑ کر ایک گاؤں جیسی بن گئی ہے ان خیالات کا اظہار بختیار میموریل فری کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر(رجسٹرڈ) لاہور میں چھ ماہ کے ڈپلومہ میں کامیاب طلباء اور طالبات کو اسناد کی تقسیم کے موقعہ پر بزرگ مزدور رہنماء اور بختیار میموریل فری کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کے چیئرمین خورشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔