• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب خان کے ایشیاکپ 2025ء میں شرکت مشکوک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی ایشیا کپ 2025ء میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

شاداب خان کے دائیں کندھے کی برطانیہ میں رواں ماہ کے آغاز پر سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی حالیہ ٹی 20 سیریز اور دورۂ ویسٹ انڈیز پر بھی قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہو سکے۔

ڈاکٹرز نے اُنہیں سرجری کے بعد کم از کم ڈھائی سے تین مہینے آرام کرنے کی تجویز دی ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

فی الحال، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاداب خان کی صحت کے حوالے سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ جاری نہیں کی ہے اور نا ہی ان کی غیر موجودگی میں ٹی 20 کی نائب کپتانی کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید