• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: ایئر پورٹ کا سیکیورٹی افسر چوری میں ملوث نکلا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جاپان کے ہنیڈا ایئرپورٹ پر ایک سیکیورٹی اہلکار چوری کے الزام میں گرفتار ہوگیا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو میں پولیس نے مبینہ طور ہنیڈا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی انسپیکٹر کو ایک مسافر کے سامان سے کیش چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

نامزد 21 سالہ ملزم ریو ماتسوموتو نے خود پر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔

ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یہ تجربہ کرنا چاہتا تھا کہ چوری کر کے وہ کیا محسوس کرتا ہے، میں نے یہ بھی سوچا کہ اس چوری شدہ رقم سے میں اپنے روز مرہ کے خرچے پورے کر لوں گا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اسی سال اپریل میں ٹوکیو کی سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی۔ یہ نجی کمپنی جاپانی ایئر لائن کے ساتھ معاہدے کے تحت کام کر رہی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم نے ممکنہ طور پر 1 اعشاریہ 5 ملین جاپانی ین (10 ہزار 157 امریکی ڈالر کے برابر) اگست کے مہینے میں 70 سے 80 مسافروں کے سامان سے چوری کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید