وینزویلا کے صدرنے کہا کہ انکا ملک امریکی ممکنہ حملے کی صورت میں مسلح جدوجہد کے لیے تیار ہے۔
وینزویلا کے صدر نیکولس مدورو نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ امریکا ان کے ملک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
صدر نیکولس مدورونے کہا کہ ممکنہ امریکی جارحیت سے مقابلہ کرنے کے لیے 2 اعشاریہ 5 ملین افراد پر مشتمل ملیشیا کو متحرک کریں گے۔
صدر نیکولس مدورو نے کہا کی امریکا کی جانب سے منشیات کا بیرون ملک کاروبار صرف دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔