• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی سی کی رپورٹ نے غزہ میں قحط کے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی، اقوام متحدہ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا بھر میں بھوک کی نگرانی کرنے والے بین الاقوامی نظام آئی پی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر مسلسل پابندی لگائی ہوئی ہے۔  

آئی پی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پابندی سے غزہ میں قحط کا بدترین منظر نامہ اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

آئی پی سی کی رپورٹ پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی سی کی رپورٹ نے غزہ میں قحط پڑنے کے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی۔ 

انتونیو گوتریس نے کہا کہ آئی پی سی کی رپورٹ میں بیان کیے گئے حقائق ناقابل تردید ہیں، غزہ کے فلسطینی تباہ کُن انسانی بحران سے گزر رہے ہیں۔ 

انھوں نے کہا غزہ پہنچنے والی امداد کی معمولی مقدار کو امداد کے سمندر میں بدلنا چاہیے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کی بلا رکاوٹ فراہمی جاری رہنی چاہیے، غزہ میں فوری طور پر پائیدار جنگ بندی ہونی چاہیے۔ 

عالمی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلا رکاوٹ یرغمالیوں کی رہائی اور پورے غزہ میں انسانی امداد کی رسائی ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید