بے حسی …
جینی نے ایک ایسے کردار کی کہانی لکھی،
جو کلائمکس میں ٹھنڈ سے ٹھٹھر کر مر جاتا ہے۔
جینی کا تعلق انٹارکٹکا سے تھا۔
جمال کے کردار کی موت بھوک و افلاس سے ہوتی ہے،
جمال کا تعلق صومالیہ سے تھا۔
کرن کا کردار مذہبی فسادات کا شکار ہوجاتا ہے،
کرن کا تعلق انڈیا سے تھا۔
البتہ مریم کے کردار کی موت یک سر مختلف تھی،
اسے نہ تو بھوک مار سکی، نہ ہی ٹھنڈ اور نہ ہی جنگ،
اس کی موت کی وجہ وہ لمحہ تھا،
جب عالمی دنیا نے بے حسی اور خاموشی کی چادر اوڑھ لی۔
مریم کا تعلق غزہ سے تھا۔