• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: 900 سے زائد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلے شہید

فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فائل فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سامنے آگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 60 ہزار 138 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ان حملوں میں اب تک ایک لاکھ 46 ہزار 269 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شہداء میں 18 ہزار 500 فلسطینی بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی اخبار نے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کے نام جاری کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 900 سے زائد بچے اپنی پہلی سالگرہ سے پہلےشہید کردیے  گئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید