• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ کے تحت معاونت فراہم کی، برطانوی ہائی کمشنر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمیشن (فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس) نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبے کے تحت سندھ کو معاونت فراہم کی ہے جس کے تحت 1 کروڑ 54 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹ اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے 7کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا گیا ہے،یہ بات انھوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران بتائی،وزیر اعلیٰ ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میںبرطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم، وزیر اعلیٰ کے معاونِ خصوصی قاسم نوید اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک تھے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کی مالی معاونت سے لبِ مہران سیاحتی منصوبہ اور دھابیجی اسپیشل اکنامک زون جیسے منصوبے ممکن ہوئے۔اس کے علاوہ ایف سی ڈی او نے 2022 کے سیلاب کے بعد قدرتی آفات کے خطرات میں کمی اور تیاری کو بہتر بنانے کے لیے رسک گورننس فریم ورک منصوبے میں بھی تعاون کیا ہے جس میں ڈیجیٹل ڈیزاسٹر ڈیٹا ڈیش بورڈ اور موبائل ڈیزاسٹر ایپ شامل ہے۔