• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشنِ آزادی ملی جذبے اور عوامی شمولیت کیساتھ منایا جائیگا، گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر اراکین ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے وفد کے ساتھ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ملاقات کی، گورنر سندھ نےمعرکۂ حق، جشنِ آزادی مہم کی تفصیلات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال کی طرح امسال یکم تا 14 اگست جشنِ آزادی ملی جذبے، شایانِ شان انداز اور عوامی شمولیت کے ساتھ منایا جائے گا، معرکۂ حق تقریبات میں عوام کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کے لیے تمام طبقات متحرک کردار ادا کریں اور تقریبات میں آنے والی ماں، بہنوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں،اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام کارکنان معرکہ حق کی تقریبات میں بھر پور انداز میں حصہ لیں گے اور نظم وضبط کا مظاہرہ بھی کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ 78واں یوم آزادی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایم کیو ایم کی جانب سے بھر پور انداز میں منایا جائیگا،بعدازاں وفد نے گورنر سندھ کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور گلدستوں کا تحفہ پیش کیا۔