• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال بردار گاڑیاں لوٹنے، ڈرئیواروں کے اغوا میں ملوث 6 ڈاکو گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سپرہائی وے، سہراب گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن اور ناردرن بائی پاس سے مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور ڈرائیواروں کو اغوا کرنے میں ملوث گروہ کے 6 ڈاکوؤں فہیم اللہ مروت، جواد سواتی، زین اللہ مروت،شعیب، محمد عباس سواتی اور اللہ داد عرف قاری بشیر عرف قاری سید نور (افغانی) کو گرفتار کرکے ایک 308 بور رائفل، 3 میگزین، ایک 12 بور رائفل ، دو میگزین، 3 پستول اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی ،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مال بردار گاڑیوں کو ڈرائیور سمیت اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کرتے اور قیمتی سامان اتارنے کے بعد گاڑیوں کو کراچی میں کسی نامعلوم مقامات پر چھوڑجاتے تھے،ملزمان کا گروہ 20 سے 25 ڈکیتوں پر مشتمل ہے۔