کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا خاتون کو ہراساں کرنے پر صوبائی محتسب کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے کے حکم کوجرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ عدالتیں بھی اس سزا کو برقرار رکھیں گی،فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ کے الیکٹرک کا انتظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے وہ عوام کو ریلیف فراہم نہیں کر سکتے ہیں،مہذب دنیا میں مہذب لوگ ایسے الزامات پر مستعفی ہو جاتے ہیں لیکن کے الیکٹرک کے سی ای او ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عہدے پر ڈٹے ہوئے ہیں، بجلی کمپنیوں کو سرکاری اداروں اور بیوروکریسی کی سپورٹ دستیاب ہے، کوئی بھی ادارہ اس قدر من مانیاں نہیں کر سکتا ہے جس قدر کے الیکٹرک کر رہا ہے۔کیپیسٹی پیمنٹ اور سلیب سسٹم کا ڈرامہ بند کیا جائے، یہ سب ہتھیار سیاستدانوں اور بیوروکریسی کے بنائے ہوئے ہیں ان کا سخت محاسبہ کیا جائے۔