• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو روز قبل مارٹ سے ڈکیتی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بلال کالونی پولیس نے دو روز قبل معروف مارٹ سے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے مارٹ کا کیش بینک لے جاتے ہوئے 33 لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی تھی، 14 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے،پولیس تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ڈکیتی میں مارٹ کا سیکیورٹی افسر اور اس کا ایک ساتھی بھی ملوث ہے،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مارٹ کا ملازم کاشف واردات میں سہولت کار کے طور پر شامل تھا اور مسلسل ڈاکوؤں کو "ٹِپ" دیتا رہا، کاشف نے یہ سہولت کاری اپنے دوست کاشان کے ذریعے انجام دی جو کہ ڈاکوؤں سے رابطے میں تھا،واردات آصف چیمبر اور فیضان نامی ملزمان نے کی جنہوں نے کیش چھیننے کے بعد رقم آپس میں بانٹ لی اور ایک دوسرے سے رابطہ منقطع کرلیا۔