کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چائنا پورٹ کے قریب پسند کی شادی کرنے والے نوبیاہتا جوڑے کے قتل کا واقعہ،مقتول محمد ساجد کی نماز جنازہ نصرت بھٹو کالونی کے مقامی مسجد میں ادا کردی گئی۔اس سے قبل ساجد کے ورثاء نے میت سرد خانے سے وصول کی۔ مقتول ساجد کو انڈہ موڑ محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔