کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا ہے کہ دنیا اورآخرت سنوارنے کے لیے ہمیں بزرگان دین اور اولیاء اللہ کے نقش قدم پر چلنا چاہئے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں روحانی بابرکت محفلوں کا انعقاد کرنا چاہئے جس سے ہماری روح تازہ ہوتی ہے،ایسی محفلوں سے ہمیں روحانی فیض حاصل ہوتا ہے اور بزرگان دین کے قریب ہونے کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔