• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہم جماعت جنرل گروپ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے سالانہ امتحانات سال 2025ء ایس ایس سی پارٹ ٹو (جماعت دہم) جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کی مارکس شیٹس جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یکم اگست سے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کی دوسری منزل بلاک B کمرہ نمبر59سے صبح 9:30 بجے سے شام 4:00بجے تک حاصل کی جا سکتی ہیں۔