امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف غزہ میں امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج دورہ کریں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہوکابو کے ہمراہ غزہ میں امداد فراہم کرنے مراکز پر صورتحال کا جائزہ لیں گے، جہاں اسرائیل فوج کی فائرنگ سے امداد کے حصول کے لیے آنے والے ایک ہزار سے زائد فلسطینی متنازع اسرائیلی تنظیم غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے قریب شہید ہوگئے۔
وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ وٹکوف امداد فراہم کرنے والے مراکز کا دورہ کریں گے، جہاں وہ زیادہ اور محفوظ امداد کی فراہمی پر غزہ کے لوگوں کی رائے بھی لیں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا اپنے دورے سے واپسی پر نمائندہ خصوصی اور امریکی سفیر صدر کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے حتمی منصوبہ منظور کیا جائےگا۔
بتاتے چلیں امریکی ایلچی کا دورہ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 50 فلسطینی شہید ہوا، وزارت صحت کے حکام مطابق غزائی قلت سے مزید 2 بچے انتقال کرگئے، جس سے ایک ہفتے میں غزائی قلت سے 89 بچے جاں بحق ہوگئے۔