غزہ میں آج صبح سے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کی کمی سے مزید 3 فلسطینی بچے انتقال کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 23 فلسطینیوں سمیت 51 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔