اسرائیلی انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجدِ اقصیٰ کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر 3 ہزار سے زائد یہودی آبادکاروں کے ساتھ مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہودی آبادکاروں نے مسجدِ اقصیٰ کے صحن میں عبادات اور رسومات کی ادائیگی کی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بن گویر نے اس موقع پر اسرائیلی حکومت سے غزہ پر قبضہ کر کے وہاں پر اسرائیلی خودمختاری قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔