• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سروس جوائن کرنے کے خواہشمند امیدواروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سول سروس جوائن کرنے کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس 2026 کے تحت مقابلے کے امتحانات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق امتحانات دو مراحل میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں سب سے پہلے "ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ" (MPT) اور بعد ازاں تحریری امتحان شامل ہے۔ ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا عوامی نوٹس 10 اگست 2025 (اتوار) کو جاری کیا جائے گا، جب کہ درخواستیں 11 اگست سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ ایم پی ٹی کا انعقاد 9 نومبر 2025 (اتوار) کو ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید