اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (PVMC)کو الاٹ شدہ پلاٹ کی بلڈنگ کی تعمیر میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ۔ یہ بلڈنگ سیکٹر جی ٹین فورکے ماو ایریا کے پلاٹ نمبر41پر واقع ہے۔پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل نے سی ڈی اے سے کمپلیشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر ہی پچھلے کئی سالوں سے زیر تعمیر بلڈنگ میں دفتر قائم کررکھا ہےجو اسلام اآ باد بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020کی خلاف ورزی ہے،سی ڈی اے نے پی وی ایم سی کو شوکاز نوٹس بی جاری کردیا ،سی ڈی اے نے وزارت نیشل فوڈ سیکورٹی کو بھی مراسلہ کے ذ ریعےآ گاہ کردیا،قبل ازیں وفاقی وزات نیشل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے چیئرمین سی ڈی اے کو پی وی ایم سی کی سی ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی، منظور شدہ نقشہ کے بر عکس تعمیر پر خط لکھا تھا،اس سے پہلے بھی 8جولائی کو پی وی ایم سی کیخلاف خط لکھا تھا اب 28 جولائی کو ریمائنڈر بھجوایا گیا جس میں پی وی ایم سی کے خلاف ایکشن لینے کا بھی لکھ دیا، پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل ( پی وی ایم سی ) وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کا ذیلی ادارہ ہے، وزارت کے خطوط کے مطابق پی وی ایم سی نے اپنے آفس بلڈنگ کی تعمیر کے دوران سی ڈی اے کے بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی کی، بلڈنگ سرٹیفکیٹ حاصل کئے بغیر بلڈنگ میں دفتر قائم کر لیا۔